پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اتنی بڑی چوری اور ڈاکہ، عمران خان بنارسی ٹھگوں کا بھی باپ نکلا، ثاقب نثار اور کھوسہ نے اس کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن وہ سب سے بڑا چور ثابت ہوا،نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، رائیونڈ(مانیٹرنگ، آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ٹوئٹر پیغام اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار مسٹر کلین ایک کرپٹ اور بے ایمان سیاسی آدمی کے طور پر بے نقاب ہو گیا ہے، خدائی انصاف ہو گیا صرف قانونی دیکھنا باقی ہے، انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی چوری اور ڈاکہ،

عمران خان بنارسی ٹھگوں کا بھی باپ نکلا، ثاقب نثار اور کھوسہ نے اس کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن وہ سب سے بڑا چور ثابت ہوا، پوری قوم اس چوری کو بھگت رہی ہے، سابق وزیراعظم نے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ دوسری جانب نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں ٹیلیفونک رابطہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمن میں رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ایم پی اے مرزا جاوید ن لیگیوں کی معلاقات کے دوران آن لائن سے گفتگو میں کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والے ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پراتفاق کیا جبکہ مہنگائی کے طوفان کا پیش خیمہ منی بجٹ کی منظوری روکنے سے متعلق بھی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان 23 مارچ کے مہنگائی مارچ ک سے متعلق تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی،جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ٹاسک سونپنے پراتفاق ہوا،نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بہترین کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…