سکھر(این این آئی) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے ایک ارب لاگت کا دریائے سندھ پر لگا جدید سسٹم ناکارہ بتا کر کباڑیئے کے حوالے کر دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر بیراجز پر جدید ٹیلی میٹری سسٹم لگایا گیا تھا، ارسا نے اس سسٹم کو ناکارہ بتا کر کباڑے کے حوالے کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک کباڑے کو یہ جدید مشینری صرف ساڑھے 4 کروڑ روپے میں بیچی گئی جس کے بعد اسے کباڑی اتار کر لے گیا۔