پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا،مریم نواز کی وزیراعظم پر شدید تنقید

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟،تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کئے، کہاں کہاں خرچے، ملازمیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیرپھیر کیا اور واردات انجام دی! آپ نہ صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…