جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مرسیڈیز نے صارفین کی مشکل حل کردی ً نمایاں خصوصیات والی الیکٹرک کار متعارف

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) مرسیڈیز بینز نے شمسی توانائی سے ایک چارج میں ایک ہزار سے زیادہ کلومیٹر تک چلنے والی پروٹوٹائپ گاڑی ویڑن ای کیو ایکس ایکس پیش کر دی ہے۔اس وقت بیٹری آپریٹڈ کاروں میں سے لوسڈ ایئر کی رینج 520 میل جبکہ ٹیسلا ماڈل ایس کی رینج 402 میل ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف مرسیڈیز کار ہی ایک چارج میں فیصل آباد سے کراچی پہنچ سکے گی۔فی

100 کلومیٹر 10 kWh سے کم توانائی کی کھپت رکھنے والی ورڑن ای کیو ایکس ایکس کو اب تک بنائی گئی سب سے زیادہ کارآمد مرسیڈیز بینز کہا جاتا ہے۔ٹیسلا کا ماڈل ایس 60 فی الحال 100 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے لیے 18.1 kWh توانائی استعمال کرتی ہے۔ مرسیڈیز کی کوپ سیڈان کی ساخت ہوا کی انتہائی کم مزاحمت پیش کرنے والے ڈیزائن پر مشتمل ہے جبکہ مرسیڈیز ای ویز کے مقابلے اس کا بیٹری پیک چھوٹا ہے۔ کیبن میں استعمال کیا جانیوالا میٹریل اورجنل چمڑے کی بجائے کیکٹس فائبر اور ریکسین سے بنا ہے۔الیکٹرک موٹر آٹو ٹرانسمشن اور الیکٹرانکس پر مشتمل انجن کے پارٹس مستقبل کی ٹیکنالوجی یعنی سلیکان کاربائڈ سے تیارشدہ ہیں۔ اسی طرح سولر سیل جو لیتئھم آئرن فاسفیٹ بیٹری کو توانائی فراہم کریں گے گاڑی کی چھت میں نصب ہوں گے ، اس بیٹری سے گاڑی کی لائٹس، ائیرکنڈیشننگ سسٹم اور انفوٹینمنٹ سسٹم آپریٹ ہوگا۔فی الحال ویڑن ای کیو ایکس ایکس پروٹوٹائپ گاڑی ہے لیکن اگلے دوسالوں تک اس پر مشتمل گاڑیوں کو مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے ڈیملر اس وقت ایفی شئینٹ الیکٹرک بیٹریوں کے آٹھ پلانٹس کی تعمیر کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے یادرہے2025 کے بعد سے مرسیڈیز کے تمام نئے گاڑیوں کے پلیٹ فارم صرف ای وی بنائیں گے۔مارکس شیفر چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے مطابق ڈیملر چھ ماہ کے اندر دنیا کے مختلف خطوں پر اس پروٹوٹائپ کی آزمائش کرے گا۔ تاہم کچھ پارٹس مرسیڈیز بینز الیکٹرک کاروں کے لئے دو سے تین سالوں کے اندردستیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…