اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزرعظم عمران خان کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی حکومت میں گزشتہ
سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929ارب خالص منافع ہوا، ن لیگ2018 میں 587ارب منافع تھا۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن44فیصد اضافی کیساتھ تقریباً 70ہزارنئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،جبکہ ن لیگ دورکے 5سال میں 25ہزار 856نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہی میں ان کمپنیوں 258 ارب کا منافع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالوں کے دوران مختلف شعبوں نے ترقی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔کورونا کے باوجود معاشی ترقی رئیل سٹیٹ سیکٹر میں 494 فیصد،آئی ٹی کی شعبہ میں 194 فیصد جبکہ ٹوررزام کی شعبہ میں 136 فیصد ترقی ہوئی۔