اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ میں 2023ء میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی،علی زیدی کا دعویٰ

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہمارا اگلہ ٹاسک سندھ میں حکومت بنانا ہے۔2023میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو انصاف ہائوس میں اپنے کارکنوں سے ملاقات کے دوران خطاب میں کیا۔وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی انصاف ہاؤس کراچی آمد پر کارکنان نے

ان کاپرتپاک استقبال کیا۔کارکنان نے عمران خان علی زیدی کی حق میں بلند نعرے بازی کی۔کارکنان نے پھولوں سے علی زیدی کا استقبال کیا۔اس موقع پراراکین اسمبلی جمال صدیقی، عدیل احمد، ریاض حیدر، ارسلان تاج،راجہ اظہر، سدرہ عمران۔وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی اور دیگر رہنمائ� بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ تمام ورکرز کے ویلکم پر ان کا شکر گزار ہوں۔پارٹی کارکنان پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے اہم ذمہ داری دی ہے۔قائد اعظم نے کہا اتحاد ایمان اور تنظیم پر عمل کرنا ہے۔ان تین نکات پر عمل کیا گیا تو ملک بہت آگے جائیں گے میری خدا سے دعا ہیکہ ہمارا ورکر ایوانوں میں جائے۔ورکر ایم این اے اور ایم این اے بنا ہے۔میں کل بھی ورکر تھا آج بھی ورکر ہوں۔خدا کے سامنے کچھ ناممکن نہیں۔راجہ اظہر، بلال غفار بھی کل بھی ورکر تھے۔پارٹی کے آج بھی ورکر ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ ہمارے آگے بہت مشکل ٹاسک ہے۔ہم نے ابھی ایک جنگ لڑنی ہے۔ہمیں متحد ہوکر سندھ کی جنگ لڑنی ہے۔سندھ کے عوام پچھلے 14 سال سے پانی کیلئے ترس رہی ہے۔ہمیں اپنی اصلاحات خود کرنی ہیں۔پھر گلی سڑکیں صحیح کرنی ہیں۔ہم نے کراچی میں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بات کی۔ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے جدوجہد کی۔ہمارے کراچی کے عہدیداران نے پارٹی کو منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ہمارا اگلہ ٹاسک سندھ میں حکومت بنانا ہے۔2023میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی۔پی پی کو غرور ہے کہ انہیں کوئی شکست نہیں دی سکتا۔پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کا غرور کو توڑنے کیلئے تیار ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…