اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

میاں صاحب کس کے کہنے، کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں ،اب آصف زرداری کیا کرنے کرنے والے ہیں، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا انکشاف

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ کہ اگر فیصلہ ہو گیا ہے، کرلیا گیا ہے یا کرالیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، تو یہ ان کا ملک ہے انہیں کون آنے سے روک سکتا ہے، وہ جب چاہیں آسکتے ہیں۔

اپنی کتاب ’محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت‘ کی رونمائی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کہ آنے کے لیے جو طریقہ کار ہے وہ بتایا گیا ہے یا میاں نواز شریف کسی کو نظر انداز کر کے آ رہے ہیں، یا پارٹی کے کہنے پر آرہے ہیں یہ صرف میاں صاحب بتا سکتے ہیں کہ وہ کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں، آ کر آخر کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے آنے سے حکومت کو کیا فرق پڑے گا، حکومت رہے گی یا جائے گی، یہ آنے والے وقت میں سامنے آ جائے گا۔رحمٰن ملک نے کہا کہ حالات و واقعات پر حکومت کے وزراء بوکھلائے ہوئے ہیں، لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے، طوفان کہیں اٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری جب بھی ایکٹیو ہوتے ہیں سوچ سمجھ کر سیاسی چال چلتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف علی زرداری جب بھی بازی سامنے لاتے ہیں تو آگے والے بندے کو ہراتے ہیں، نظر آر ہا ہے کہ آصف زرداری صحیح سیاسی چال چلیں گے



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…