اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نومنتخب جنرل کونسلر مفتی عرفان اللہ جے یو آئی میں شامل

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور(آن لائن)نوتھیہ جدید سے کامیاب ہونیوالے جنرل کونسلر مفتی عرفان اللہ نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس سلسلے میں یونین کونسل 34 این سی 77 نوتھیہ جدید سے جنرل کونسلر کی نشست پر کامیاب آزاد امیدوار نے مفتی اسد زیب اور مولانا عدنان نے وفد کی شکل میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان سے ان کی

رہائشگاہ بیت النصر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے باقاعدہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ ارباب فاروق جان کے ساتھ ہر موقع پر کھڑا رہوں گا جن پر ہمارا بھر پور اعتماد ہے اور علاقہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان نے مفتی عرفان اللہ کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعیت کی کامیابی علماء کرام کی کامیابی اور مولانا فضل الرحمان کی مسلسل آٹھ سالہ جدوجہد کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے نالائق و سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف بھر پور اور منظم طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کیا جس کی بدولت ان کو عوام نے کامیابی دلائی جس سے مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوتھیہ کے عوام نے علماء کرام اور مذہب پسند لوگوں پر اعتماد کیا ہے جس پر اہلیان نوتھیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نوتھیہ ہمارا گائوں ہے جہاں کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…