جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کراچی گرین لائن بس سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہونے لگا، شہری لطف اندوز ہونے لگے

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں وفاق کے زیرِ انتظام منصوبے گرین لائن بس سروس کااتوار کو دوسرا دن تھا،بس سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہونے لگا۔گرین لائن بس سروس سے شہریوں نے خوب فائدہ اٹھا یا، انہیں اب بسوں میں دھکا لگنے یا لٹک کر جانے کا ڈر نہیں رہا،5 سال سے زائد عرصے کے بعد گرین لائن بس سروس بالآخر گزشتہ روز سے شروع ہو ہی گئی۔پبلک ٹرانسپورٹ کو

ترسے ہوئے شہر کے لیے گرین لائن بس سروس کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔گزشتہ روز یومِ تعطیل پر اور آج ہفتہ وار چھٹی کے روز بھی شہری اس بس کے مزے لیتے رہے۔گرین لائن بسیں وقت پر اپنے اسٹیشنز پر پہنچ رہی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پرسکون سفر منٹوں میں کر لیا ہے۔شہری اپنے بچوں کے ہمراہ بھی گرین لائن بس میں سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔لوگوں نے کہاکہ اب بسوں میں لٹک کر جانا نہیں پڑے گا اور منزل پر بھی بروقت پہنچ جائیں گے۔گرین لائن بس میں 1 وقت میں 150 سے زائد افراد سفر کر سکیں گے، معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔پہلے روز گرین لائن بس سروس 4 گھنٹے کے لیے سرجانی ٹاون سے نمائش تک چلائی گئی، 10 جنوری کے بعد یہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلے گی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن بس کا کم از کم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کو گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔اس منصوبے سے متعلق وزیرِاعظم عمران خان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35 اعشاریہ 5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے، یہ بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں مسلم لیگ نون کی وفاقی حکومت نے کیا تھا اور 26 فروری 2016 کو اس کے 17 اعشاریہ 8 کلو میٹر طویل سرجانی ٹاون تا گرومندر ٹریک کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…