جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکمران جماعتیں قرضوں کے عوض ریکوڈک کوکوڑیوں کے بھائو فروخت کرنا چاہتی ہیں، سابق وزیراعلی کا اہم انکشاف

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن)چیف آف سراوان و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے میں حکمران جماعتیں ملکی قرضوں کے عوض ریکوڈک سمیت بہت سے قومی اثاثے کوڑیوں کے بھا فروخت کرنے کے لئے کمربستہ ہیں ،ریکوڈک سمیت قومی

اثاثوں کو فروخت کرنے کیخلاف ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔ یہ بات ا نہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ کچھ عرصے قبل شنید میں آیا تھا کہ ریکوڈک کو فروخت کیا جارہاہے گزشتہ روز گورنر بلوچستان نے ریکوڈک سے متعلق 27دسمبر کو صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، ریکوڈک سے متعلق ہنگامہ میری سمجھ سے بالاتر ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ہنگامہ خیز اجلاسوں سے ایسا لگتا ہے کہ حکمران جماعتیں پاکستان کے قرضوں کے عیوض ریکوڈک کوکوڑیوں کے بھا فروخت کرنا چاہتی ہیں جس کی اجازت کھبی نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک سمیت قومی اثاثوں کو کوڑیوں کے بھا فروخت کرنے کیخلاف مزاحم ہونگے اور ہر سطح پر مزاحمت کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…