اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور میں شدید دھند، ٹائر پھٹنے کے حادثے کا شکار کارگو طیارہ لینڈنگ نہ کرسکا

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر ٹائر برسٹ ہونے کے حادثے کا شکار ہونے والا بین الاقوامی کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ اتوار کی سہ پہر دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ نہ کرسکا۔روزنامہ جنگ میں شائع افضل ندیم ڈوگر کی خبر کے مطابق طیارے کو کراچی اتار لیا گیا، جس کے بعد وہ اگلی منزل پر روانہ ہوا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق

بین الاقوامی کارگو کمپنی کا بوئنگ 767 طیارہ اتوار کی صبح کویت سٹی سے فلائٹ ای ایس 179 کے طور پر پاکستان کے شہر لاہور کے لیے روانہ ہوا۔رجسٹریشن اے 9 سی- ڈی ایچ کیو کا حامل طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہونے کی وجہ سے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔موسم بہتر ہونے کے انتظار میں دیگر پروازوں کی طرح یہ طیارہ بھی ساہیوال کے قریب فضا میں چکر کاٹتا رہا، بعدازاں طیارے کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ سہ پہر ڈھائی بجے یہ کارگو طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر لینڈ کرگیا۔لگ بھگ پونے دو گھنٹے قیام کے بعد فلائٹ نمبر ڈی او 518 کے طور پر یہ جہاز اپنی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر بحرین کے لیے روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ رواں سال 15 اکتوبر کو لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران اسی طیارے کے ٹائر برسٹ ہوگئے تھے۔اس بنا پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ساڑھے 10 گھنٹے بند رہا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وجہ سے 40 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔لاہور ایئرپورٹ پر مرمت کے لیے یہ طیارہ الگ 9 روز تک کھڑا رہا بعد ازاں 23 اکتوبر کو اپنے ہیڈکوارٹر کے لیے روانہ ہوا تھا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جس کے بعد یہ طیارہ مختلف ملکوں کی مختلف پروازیں کرتا رہا اور اتوار 26 دسمبر کو لاہور کے موسم کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکا۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…