اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش ہسپتال کی ماچری میں رکھوا دی گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش ہسپتال کی ماچری میں رکھوا دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کی لاش لکی مروت کے علاقہ سے برآمد کرکے راولپنڈی منتقل کی گئی،

لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کروا لیا گیا ہے، اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو تابوت میں بند کرکے ہسپتال کی ماچری میں رکھوایا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مقتولہ وجیہہ سواتی کے شوہر کے اعتراف کے بعد اسی کی نشاندہی پر لکی مروت کے علاقے سے لاش کو برآمد کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کی گئی تھیں، متقتولہ کی نعش کو 6 فٹ سے زائد گہرائی میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق لاش کی تدفین کے حوالے سے مقتولہ کے ورثا جو فیصلہ کریں گے اسی پر عمل کیا جائے گا۔واضح رہے 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔ گزشتہ روز وجیہہ کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، اور بتایا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا، اور اسے قتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…