اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف
نہیں بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔ اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔حواری کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست