سیاسی موسم بدل رہاہے ،ہمارے ملک کو اتنا نقصان آمریت نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے پہنچایا ہے،خواجہ آصف

25  دسمبر‬‮  2021

سیالکوٹ ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے سیاسی موسم بدل رہاہے ،ہمارے ملک کو اتنا نقصان آمریت نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے پہنچایا ہے، نہ جانے کتنا وقت اس نقصان کے ازالے میں لگے گا۔ وہ 25 دسمبر یوم ولادت

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، محمد نواز شریف اور کرسمس کے حوالے سے مرکزی آفس مسلم لیگ ن پیرس روڑ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ خواجہ آصف نے کہا کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ھیں اور قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کے جنم دن پر مبارکباد پیش کرتے ھیں،خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ صحت وتندرستی عطا فرمائے اور وہ وطن واپس آئیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا معاشرے کی تشکیل ھونی چاھئے جہاں ھر ایک کو مذھبی آزادی حاصل ھو۔ھمارے ملک میں فوجی آمریت نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے پہنچایا ھے۔اس نقصان کا ازالہ کرتے ھوئے ھمیں بہت زیادہ وقت لگے گا۔ عمران خان نے 2018 میں جھوٹے وعدے کئے۔عمران خان اور اسکے ساتھ جڑے ھوئے لوگ کم عقل ھیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی موسم بدل رہا ھے۔ اس موقع پر جبکہ ایم پی اے خواجہ منشاء اللہ بٹ، مسلم لیگ ن ضلعی صدر چودھری طارق سبحانی،یم پی اے سیدہ گلناز پاشا، سٹی، ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی ،، میئر چودھری توحید اختر و دیگر کے علاوہ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…