جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورمائوں کے جبڑے سے فتح چھین لی

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ، آن لائن) انڈر 19 ایشیا کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر لی، شاہینوں نے ٹاس جیت کر پہلے بھارتی سورمائوں کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ان کے جبڑے سے فتح چھین لی۔ انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 238 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔پاکستان کو آخری اوور میں فتح کے لیے 8 رنز درکار تھے اور اس کی 3 وکٹیں باقی تھیں۔پہلی گیند پر وکٹ گرنے کے باوجود احمد خان نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی اور آخری گیند پر جب فتح کے لیے دو رنز درکار تھے تو چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ عرفان خان 33 ، معاذ صداقت ، رضوان محموداور احمد خان 29،29 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے راج باوا نے 4 جبکہ راجوردھن ہنگارگیکر، روی کمار اور نشانت سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ ابتداء میں بلکل درست ثابت ہوا تھا جب پاکستان نے صرف 41 رنز پر 4 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔تاہم اس کے بعد بھارتی بلے بازوں نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر اسکور 237 رنز تک پہنچادیا تھا۔بھارت کی جانب سے ارادھیا یادیو 50 ، راجوردھن ہنگارگیکر 33 اور کوشال تامبے 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اویس علی نے 2 جبکہ قاسم اکرم اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ ابتدائی روز کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان یو اے ای اور پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…