پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز ”لیجنڈز لیگ کرکٹ” کیساتھ کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی)ریٹائرڈ کرکٹرز کے لیے پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ عمان میں 22 جنوری سے شروع ہوگی،پاکستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز ‘لیجنڈز لیگ کرکٹ’ کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہوگئے ۔تفصیلات کیمطابق پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور

افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔لیگ نے ایشیا کی ٹیم کیلئے پاکستان کے لیجنڈز کرکٹرز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے، ایشیا کی ٹیم میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، یونس خان سمیت کئی دیگر لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔لیجنڈز لیگ کرکٹ کے سی ای او رمن راہیجا کے مطابق ا’ایشیا کی ٹیم کو ایشیا لائنز کا نام دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کا ٹیم میں شامل ہونا ہے۔ ایشیا لائنز کے اسکواڈ میں شامل پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر محمود، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل اور یونس خان شامل ہیں۔ٹیم میں سری لنکا کے چھ کھلاڑی سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالوویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اپل تھرنگا شامل ہیں جبکہ افغانستان کے سابق کرکٹر اصغر افغان بھی ایشیا لائنز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…