واشنگٹن(این این آئی ) فلائٹ اویئر نامی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کی وجہ سے کرسمس کے موقع پر سفر کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلائٹ اویئر نامی ویب سائٹ کے ڈیٹا نے بتایاکہ جب کئی
لوگ اپنے اپنے گھروں کو پہنچنے کی کوششوں میں تھے، دنیا بھر میں تیئس سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ہفتے کو بھی چودہ سو پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔ بیشتر واقعات میں جہاز کا عملہ بیماری کی سبب ڈیوٹی نہ کرسکا، جس وجہ سے پرواز منسوخ کرنی پڑ گئی۔