اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کاانتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہاکہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا۔