اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

اومیکرون کے پھیلائو کا خدشہ، متحدہ عرب امارات نے چار ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے اومی کرون پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر چار ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کینیا،

تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائیجیریا کے شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسس مینجمنٹ اور سول ایوی ایشن نے ان چاروں ممالک سے ٹرانزٹ پیسنجرز کو لانے والی نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں کو بھی معطل کردیا ہے جس کا اطلاق 25 دسمبر سے ہوگا تاہم ٹرانسپورٹ پیسنجرز کے لیے فلائٹ آپریشن جاری رہیگا۔عرب میڈیا کا کہنا ہیکہ اس پابندی میں ایسے افراد شامل ہوں گے جنہوں نے متحدہ عرب امارات آنے سے قبل 14 روز تک ان چار ممالک میں قیام کیا ہوگا۔اس کے علاوہ ایسے مسافر جوپابندیوں کی زد میں شامل نہیں انہیں یو اے ای ا?نے کے لیے 48 گھنٹے قبل کیا گیا کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جب کہ روانگی سے 6 گھنٹے پہلے بھی ان کا ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔عرب میڈیا کا کہنا ہیکہ امارات کے شہریوں پر ان چار افریقی ممالک کے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…