اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کے لیجنڈ فنکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے ایک دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے اور آج ان کے چاہنے والے ان کا 71واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق معین اختر کی سالگرہ کے دن ایک کا خط سامنے آیا ہے
جو انہوں نے 44 برس قبل اپنے قریبی دوست اقبال وحید کو لکھا اور اس میں انہوں نے اپنی موت کا ذکر کیا۔18 اگست 1977کو لکھے گئے اس خط میں معین اختر نے اپنے دوست کو خط کے ساتھ بھیجی گئی تصویر بھی سنبھال کر رکھنے کا کہا اور لکھا:اپنے عزیز دوست اقبال وحید کے لیے،موت کا وقت؟ شاید کسی کو نہیں معلوم کہ سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہوگا، شاید پہل ہم ہی کر بیٹھیں، اس صورت میں اس تحریر اور اس تصویر دونوں کی حفاظت کرنا جو تمہیں ہمیشہ اس مخلص کی یاد دلاتی رہے گی۔دوسری جانب فن مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے معین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ہے۔معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوںنے 1966ء میں 16سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔گوگل ڈوڈل میں بلیک اینڈوائٹ دور کے ٹی وی میںمعین اختر کو مائیک تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔