جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بنگلہ دیش میں تین منزلہ مسافر کشتی میں آگ بھڑکنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے،کشتی میں تقریباً 500افراد سوار تھے

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

ڈھاکا (این این آئی)بنگلادیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا جہاں جنوبی بنگلادیش میں ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس میں اب تک 32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ

ڈھاکا سے 250 کلو میٹر دور جھلوکٹھی سے گزرنے والی اس کشتی میں تقریبا 500 افراد سوار تھے، تین منزلہ کشتی نے سفر کے دوران دریا کے بیچ میں آگ پکڑ لی جس کے بعد متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگادی۔مقامی حکام کے مطابق حادثے کے بعد اب تک 32 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے کچھ افراد جھلسنے اور کچھ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ کشتی میں آگ انجن روم سے لگی اور کشتی ڈھاکا واپس جارہی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والے 100 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…