اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نوجوان نے والد کو کندھوں پراٹھا کرمسجد نبویؐ کی زیارت کا شرف حاصل کر لیا ، ویڈوائرل

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مسجد نبویﷺ میں اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود باپ بیٹے کی شناخت تو نہیں ہوسکی تاہم بہ ظاہر ان کے حلیے سے عرب شہری لگتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس ویڈیو پر تحسین سے بھرپور رد عمل سامنے آیا ۔شہریوں نے اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ کی زیارت کرانے والے نوجوان کو والدین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کی بہترین مثال قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح صرف وفا شعار اولاد ہی اپنے والدین کے ساتھ کرتی ہے جو انتہائی قابل تحسین جذبہ ہے۔سعودی عرب کے شرعی مشیر اور محقق زیاد القرشی نے گردش کرنے والے ویڈیو کلپ کی تعریف کی جس میں ایک بیٹے کو والدین کی عزت کرتے دکھایا گیا ہے۔ وہ اپنے باپ کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے لے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ جذبہ ہے جس نے ان کے اعمال کے بدلے ان پر احسانات کا کچھ حصہ واپس کیا۔ نوجوان کا اپنے والد کے ساتھ سلوک اسے جنت میں لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…