مکوآنہ (این این آئی )مہنگائی ہو یابیروزگاری، دفترکیکام کا بوجھ ہویا کوئی اور فکر، اب فکر کرنے کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ پاکستان میں پہلی بارخوشی پڑھانے
کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایک نیا ڈگری پروگرام متعارف کروادیا ہے جس کے تحت اب خوش رہنے کے طریقے سکھائے جائیں گے۔ ماسٹرز آف ہیپی نیس یعنی خوشی کی یہ ماسٹرز ڈگری دو سال میں حاصل کی جاسکے گی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیوائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کیمطابق خوش رہنے سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اورمعاشریمیں منفی طرزعمل کیخاتمیکے لیے خوشی پڑھانا ضروری ہے۔ فیکلٹی میں سائیکولوجسٹ، فزیکل ٹرینرز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔ یون?ورسٹی کیکالا شاہ کاکو کیمپس میں خوشی کی ڈگری کا باقائدہ ایک ڈیپارٹمنٹ ہوگا اور گریجویٹ ہونے والے طلبا ماہر خوشی کہلائیں گے