اسلام آباد(آن لائن) تھانہ گولڑہ کے علاقے میرآبادیہ ایف بارہ میں نہتی عورت پر ملزمان نے تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دیاور فائرنگ کر تے ہوئے فرا رہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے میرا بادیہ ایف بارہ میں نہتی عورت پر ملزمان نیتھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ گالی گلوچ کی اور فائرنگ کرتے ہوئے چلے گئے۔ تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1235 بجرم 452/354/148/149/34/337h? درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی نورالہی اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔