اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور سمیت پانچ اعلٰی افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں اور ان کو نئی ذمہ داریا ں سونپ دی گئیں ہیں ۔نیب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی ٹی این آر
ڈویژن اسلام آباد مرزا سلطان محمود سلیم کو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے نیب سکھر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ کو تبدیل کر کے ٹی این آر ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تعینات کر دیا ہے ۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو ہٹا کر اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کرنے کی منظور دی گئی ہے اسی طرح ڈی جی اے اینڈ پی ڈویژن مسعود عالم خان کو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں آپریشن ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر جمیل احمد کو لاہور میں نیب کا نیا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے ان تمام تقرریوں کے حوالے سے نیب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔