اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آپ گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں اور ملک کیلئے زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا آئی ٹی میں 100 سرٹیفکیشن کا پروگرام چل رہا ہے، یوتھ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائے گی۔
انہوں نے کہاکہ کنسٹریکشن صنعت پر خاص طور پر کام کیا ہے، کنسٹریکشن سیکٹر میں ایک ہزار ارب روپے کی منظوری ہوچکی ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آپ تعمیری صنعت سے جڑے دیگر شعبوں میں کاروبار کرسکتے ہیں، نیا کاروبار ہوگا، نئی سرمایہ کاری ہوگی تو ٹیکس بھی بڑھے گا۔