اسلام آباد (این این آئی) عدالت نے حساس معلومات سفارتکار کو فراہم کرنیوالا اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو جیل بھیج دیا ۔ ملزم اے ایس آئی ظہور احمد کو ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ایف آئی اے کائونٹر ٹیرارزم ونگ نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر
ملزم کو عدالت پیش کیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔وکیل عمران فیروز ملک نے کہاکہ ایف آئی اے نے جو جو برآمد کرنا تھا موقع سے برآمد کر لیا، ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔