منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری رہائشگاہیں غیر سرکاری افراد کو کرایہ پر دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ ریلوے کی سرکاری رہائشگاہیں غیر سرکاری افراد کو کرایہ پر دینے کی شکایات سامنے آنے پر رہائشگاہیں کرایہ پر دینے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری رہائشگاہ اور بنگلوں سے

متصل سرونٹ کوارٹرز کو کرایہ پر دینے والے افسران و ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کئے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو ریلوے نثار احمد میمن کی ہدایت پر مراسلہ جاری کردیا گیا۔ یکم جنوری سے ملک بھر میں انسپکشن کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے میں بڑے پیمانے پر سرکاری کوارٹر اور بنگلوں سے متصل سرونٹ کوارٹرز کو کرایہ پر دیا گیا ہے، افسران اور ملازمین کوارٹرز اور بنگلے الاٹ کروانے کے بعد عام پبلک کو کرایہ پر دے دیتے ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے آئی جی ریلوے سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان کو انسپکشن کرنے کی ہدایت کی۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پبلک پراپرٹی کو کرایہ پر دینا قانونی طور پر جرم ہے، ایسے افراد کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ سرکاری رہائشگاہیں کرایہ پر دینے والے افراد سے گزشتہ تین سال کے 25 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…