پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

تاریخ کا پہلا موبائل میسج ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر میں نیلام ،رقم کہاں دی جائیگی؟برطانوی ٹیلی کام کمپنی کا بڑا اعلان

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )تاریخ کا پہلا موبائل میسج (ایس ایم ایس)میری کرسمس ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ٹیلی کام کمپنی نے تاریخی میسج کی نیلامی سے حاصل رقم سے متعلق بتایا کہ ایک لاکھ

21 ہزار ڈالر اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کو دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ 29 سال قبل 3 دسمبر 1992 کو ایس ایم ایس کے خالق اور برطانوی کمپیوٹر پروگرامر نیل پیپ ورتھ نے کمپیوٹر کے ذریعے اپنے ساتھی رچرڈ جاروِس کو ایس ایم ایس بھیجا تھا۔نیل پیپ ورتھ نے اپنے پہلے ایس ایم ایس میں اپنے دوست کو کرسمس کی مبارکباد میری کرسمس بھیجی تھی۔پیپ ورتھ کا اپنے ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ 1992 میں مجھے ذرا سا بھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ ٹیکسٹ میسیجنگ کس قدر مقبول ہو جائے گی اور یہ ایجاد اس قدر مقبول ہوگی کہ اسے ایموجی کی شکل میں پیش کیا جانے لگے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ جب میں ماضی کو یاد کرتا ہوں تو مجھے خیال آتا ہے کہ میرے ہی بھیجے ہوئے میسیج نے موبائل کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا اور تاریخ رقم کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…