ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ضرورت پڑی تو ایران کے جوہری پروگرام پر کل حملہ کرسکتے ہیں،نامزد اسرائیلی ائیرچیف

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فضائیہ کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جوہری تنصیبات پرآنے والے کل ہی کامیاب حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالنے والے میجرجنرل تومربار نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل کے روزایران کی جوہری تنصیبات پر کامیابی سے حملہ کرسکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ فرض کرتا ہوں، یہ حملہ میرے وقت میں ہوگا اور میرے کندھے پہلے ہی اس ذمے داری کے بوجھ کو سمجھتے ہیں۔انھوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کر سکتا ہے۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہم وہاں،یہاں سے ایک ہزار کلومیٹر دور کچھ کرگزریں اور میں واپس وطن آجاں مگریہ کہنے کے قابل نہ ہوں کہ میں نے مشن مکمل کر لیا ہے۔تومر بار کا خیال ہے کہ اگر اسرائیل ایران پرحملہ کرتا ہے تو لبنان میں تہران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ تل ابیب پر جوابی حملہ کرے گی۔مجھے یہ فرض کرنا ہے کہ وہ (حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ)خود بخود اندرآجائیں گے۔تیس سال سے انھوں نے اس حکم کا انتظارکیا ہے اور ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ وہ وہاں نہ ہوں اور سب سے زیادہ شدت کے ساتھ ہوں۔ ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔بار کا کہنا تھاکہ بار نے زور دے کر کہا کہلبنان کے ساتھ ممکنہ تیسری جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کی فتح ہوگی۔وہ ہماری طاقت کا تصور تک کرنا نہیں جانتے۔شاید وہ خصوصی فورسز لانے کی کوشش کریں گے یا گھر کے محاذ پر گولی چلائیں گے،لیکن اب ہم اس مرتبہ اس پیمانے پرنہیں ہیں۔ ہم اس بار ایک واضح فتح چاہتے ہیں، مگرکم وقت میں اور کم نقصانات کے ساتھ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…