منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا کا معاملہ، ایف بی آئی بھی میدان میں آگئی،راولپنڈی پولیس سے رابطے

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے راولپنڈی سے اغواء ہونے کے معاملے میں امریکی ایف بی آئی نے بھی تفتیش شروع کر دی ۔ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے وجیہہ سواتی کے سابق شوہر رضوان حبیب کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم رضوان

حبیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ ظہیر صفدر کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،گرفتار ملزم رضوان حبیب سے پولیس نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ وجیہہ سواتی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مورگاہ راولپنڈی میں ان کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،مقدمے میں وجیہہ سواتی کے اغواء میں ان کے سابق شوہر ضوان حبیب کو نامزد کیا گیا تھا۔وجیہہ سواتی کی وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کو ان کی پراپرٹی ہڑپ کرنے کے لیے اغواء کیا گیا ہے۔وجیہہ سواتی کے راولپنڈی سے اغواء کے معاملے پر امریکی سفارت خانے نے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے لیگل اتاشی سیکشن کے 2 سفارت کاروں نے پنڈی پولیس حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔پولیس نے امریکی حکام کو وجیہہ سواتی کے اغواء کیس کی تفتیش سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی ایف بی آئی وجیہہ سواتی اغواء کیس کی الگ سے تحقیقات کر رہی ہے،آئی جی پنجاب رائو سردار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغویہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…