ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے مشیر ایوب آفریدی کے اندرون وبیرون ملک کروڑوں روپے کے اثاثے نکلے

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر بر ائے اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ایوب آفریدی نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کردیے ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ذرائع  کا کہنا ہےکہ  ایوب آفریدی نے بحریہ ٹائون لاہور میں گھر کی

مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ گلبرگ گرین اسلام آباد میں پلاٹ کی مالیت 11 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار روپے ، دبئی میں گھر کی مالیت 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار روپے ، اجمان میں کمرشل جائیداد کی مالیت 3 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار روپے، شا رجہ میں ملٹی گیٹ کارپوریشن ایف زیڈ ای کی مالیت 3 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار روپے،برطانیہ میں اہلیہ کے نام پر 16 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 31 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کی سرمایہ کاری، ڈی بینچرز میں 23 لاکھ 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ، 14 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد کا کیش ظاہر کیا گیا ہے ۔ مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس میں 57 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی۔پشاور میں 28مرلے کی وراثتی جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔30مرلہ جا ئیداد میں دس فیصد شیئر ہے۔ پشاور میں چار پراپرٹیز وراثتی ہیں ۔پونے آٹھ مرلہ جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔16مرلہ پلاز ہ میں 11فی صد شیئر ہے۔ ایوب آفریدی کے پاس کسی اور ملک کی شہریت نہیں ہے ۔ ایوب آفریدی کو گذشتہ ماہ 23نومبر کو مشیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے شوکت ترین کیلئے سینٹ کی نشست خالی کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…