اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کورونا کے علاج کیلئے گولی کے استعمال کی اجازت مل گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پریٹوریا(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فائزر (Pfizer) کی کورونا کے علاج کی گولی کے استعمال کی منظوری دیدی ہے۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے حکام کے مطابق ان کی کمپنی کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ (Paxlovid) بیماری کے شدید ہونے کے خطرے کو 90 فیصد تک

کم کر سکتی ہے۔ایف ڈی اے کے مطابق گولی 12 سال اور زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں اور وبا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے گولی دن میں دو مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہو گی۔امریکا نے دوا کے لیے دوا ساز کمپنی سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معائدہ بھی کر لیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقا میں ایک تحقیقی مطالعہ میں اومیکرون کی شدت کے بارے میں کرسمس سے قبل اچھی خبر پیش کی گئی ہے کہ اومیکرون سے متاثرہ افراد کے اسپتال میں ڈیلٹا سے متاثرہ افراد کے مقابلے میں جانے کا امکان کم تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے قومی ادارہ برائے وبائی امراض(این آئی سی ڈی)اور بڑی یونیورسٹیوں کے مطالعے میں اکتوبر اورنومبرمیں جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے اومیکرون وائرس کے اعداد وشمار کا اپریل اور نومبر کے درمیان ڈیلٹا شکل کے اعداد و شمار سے موازنہ کیا گیا ۔اس تحقیقی مطالعہ کے مصنفین نے یہ تجزیہ کیا کہ اومیکرون کے شکارافراد کے اسپتال میں داخلے کا خطرہ قریبا 80

فی صد کم تھا اور اسپتال میں داخل ہونے والوں کے لیے شدید بیماری کا خطرہ قریبا 30 فی صد کم تھا۔تاہم اس مطالعے کا اشاعت سے قبل ماہرین نے تنقیدی جائزہ نہیں لیا ۔مصنفین میں سے ایک این آئی سی ڈی کی پروفیسر شیرل کوہن نے کہا کہ جنوبی افریقامیں یہ وبائی مرض ہے اور اومیکرون اس طرح کا برتا کررہا ہے،جوکم شدید ہے۔ ہمارے اعدادو شمارفی الواقع دیگراقسام کے مقابلے میں اومیکرون کی کم شدت کی ایک مثبت کہانی تجویز کرتے ہیں۔اس کے باوجود مصنفین نے کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنے سے خبردار کیا کیونکہ امپیریل کالج لندن کی گذشتہ ہفتے جاری کردہ ایک تحقیق میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا کہ اومیکرون کم ضرررساں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…