کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف میں گزشتہ روز سابق رکن سندھ اسمبلی مائیکل جاوید کی اہلیہ شہزادی مائیکل جاوید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے شہزادی مائیکل کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی پرچم پہنایا، مائیکل جاوید کی اہلیہ کی شمولیت سے کرسچن برادری نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کی
قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے کراچی کے عوام کی زندگیوں کا مزاق بنادیا ہے الحمداللہ عمران خان کی پالیسیوں کے تحت پی ٹی آئی کا کاروان بڑھتا جارہا ہے انہوں نے تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کو اپاہج بنانے کی ٹھان لی ہے سندھ حکومت کے بلدیاتی بل کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں تمام کارکنان اپنی شرکت یقینی بنائیں عوامی مظاہرے سے پی پی اقلیت اور اکثریت کا فرق سمجھائیں گیانہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام پر ایک قہر کی طرح نازل ہوچکی ہے پی ٹی آئی اراکین کی آواز کو سندھ اسمبلی میں بلند نہیں ہونے دیا جاتا اپوزیشن ممبران کے مائک بند کردیے جاتے ہیں ایوان میں اپوزیشن کی رائے کو ترجیح نہیں دی جاتی سندھ حکومت نیپہلے کالا بجٹ اور پھر کالا قانون منظور کرکے سندھ کے عوام کو نئی مصیبت میں ڈال دیا ہے، کرپشن کیلئے محکمہ بلدیات کا ادارہ سونے کا انڈا دینے والی مرغی کی طرح ہے کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور دیگر بلدیاتی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں نالوں کی صفائی ہو یا سڑکوں کی مرمت صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی عوام کو روز کسی نئی اذیت میں مبتلاء کردیتی ہے جمال صدیقی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کوکراچی کے عوام کی تکلیف سے کوئی سروکار نہیں کراچی کے عوام کے ساتھ سندھ حکومت ہمیشہ دوغلی سیاست کھیلتی آئی ہے کراچی کے عوا م کے ٹیکس کے پیسوں سے نیویارک میں فلیٹ خریدے گئے اور دبئی منتقل کیے گئے صوبائی حکومت نے اپنے اثاثوں میں اضافے پر توجہ دی ہے سندھ حکومت کے روئیے سے کراچی کے عوام پریشان آچکے ہیں پی پی عوام پر عذاب بن کر مسلط ہے اس موقع پر زبیر اکرم ندیم، رزاق باجوہ، ارم۔بٹ، حامد نواز، شازیہ جعفرانی، فضل خان، پاسٹر رفاقت، ارم قمر، اور دیگر بھی موجود تھے۔#/s#