واشنگٹن(این این آئی)نیویارک کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال سے پہلے بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو100ڈالر یعنی 18 ہزار روپے کے قریب رقم دی جائے گی ۔میڈیاریورٹس کے مطابق میئر کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے جب آپ بوسٹر ڈوز کے ذریعے خود کو اور اپنی فیملی کو محفوظ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، اس لیے یہ اقدام کیے جا رہے ہیں۔