جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سی پیک کے ثمرات حاصل ہونے لگے، ایک اور توانائی منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سی پیک کے ثمرات حاصل ہونے لگے، ایک اور توانائی منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، کروٹ ہائیڈل پاور منصوبے پر 93فیصد کام مکمل ہونے کے بعد ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ،منصوبے سے روزانہ 720 میگا وواٹ بجلی پیدا ہوگی،

دریائے جہلم پر صوبہ پنجاب اور آزاد جموں کشمیر کے سنگم پر بننے والے اس پن بجلی منصوبے پر چینی کمپنی نے دسمبر 2016 میں کام کا آغازکیا،منصوبے پر اب تک 93 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو جون 2022 میں مکمل ہو گا،کروٹ ہائیڈل پاور منصوبے پر 1.7 ارب ڈالر کی لاگت آئیگی اور اس سے یومیہ 720 میگا وواٹ بجلی پیدا ہوگی، منصوبے میں پانی کے ذخیرے کا بالائی بہاؤ27 کلومیٹر آزاد پتن تک ہے جبکہ ڈیم کے اندر پانی ذخیرہ کرنے کا عمل شروع ہو چکا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے اس منصوبے میں پاک فوج اور ایس ایس ڈی نارتھ کا بھی کلیدی کردار رہا۔فورسز نے اس قومی اثاثے کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کامربوط نظام مرتب کیا جس کے تحت آرمی، رینجرزاور پولیس کے جوان دن ر ات فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…