اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا نے اعتراف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ مہنگائی اورٹکٹوں کی غلط تقسیم رہی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کو
بلدیاتی وزیراعظم قرار دے دیا اور کہا کہ اب مولانا بتائیں کہ وہ سلیکٹڈ ہیں الیکٹڈ؟انہوں نے کہا کہ جہاں رشتے دار کھڑے کیے، ہار گئے اور جہاں کارکن کھڑا ہوا وہ جیت گیا۔ان کا کہنا تھاکہ شکست کی وجہ مہنگائی اورٹکٹوں کی غلط تقسیم رہی، عوام کوکوئی مطلب نہیں کہ کیا ہورہا ہے، اس کو دالیں، روٹی اورچیزیں سستی چاہیے۔