ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کے پی کے میں نالائقیوں کے سبب ہارے، آئندہ سفارش یا رشوت ستانی برداشت نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں نالائقیوں کے سبب ہارے، آئندہ سفارش یا رشوت ستانی برداشت نہیں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات

میں وزیراعلیٰ نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ناکامی سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں ناکامیوں کی وجوہات بتائی گئیں ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی الیکشن بد انتظامی کی وجہ سے ہارے، اپنی ہی پارٹی کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے۔ذرائع نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن میں روایتی سیاست اور موروثی مسائل بھی شکست کی وجہ بنے جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم بھی بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی امیدواروں کا بہترین چناؤ نہ ہونے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے نامزد امیدواروں سے اختلاف رکھا اوربلدیاتی الیکشن میں پارٹی منظم نظر نہیں آئی۔وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا ہماری بیس لائن ہے، یہاں اندرونی نالائقیوں کے سبب ہم ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کسی قسم کی سفارش یا رشوت ستانی برداشت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کے پی کے آئندہ مرحلے میں خود امیدواروں کے چناؤ کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعلیٰ کو پی ٹی آئی کارکنوں کو منظم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں پہلے مرحلے کے نتائج سے سبق سیکھنا ہو گا، پارٹی کے اندرونی اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہوا۔خیال رہے کہ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے مخالفین کو اپ سیٹ شکست دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…