لاہور (آن لائن ) حکومتی پالیسیوں سے ناراض تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسیوں سے نالاں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یاد رہے کہ حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی ا?فتاب صدیقی نے گیس بحران پر
حماد اظہر کے رویے کو شرمناک قراردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا کہ اکتوبر سے ہمارے ہاں گیس کا مسئلہ چل رہا ہے، جس پر ا?پ کو بارہا میسیج بھی کیے جا چکے لیکن ا?پ جواب نہیں دیتے، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔