ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شہباز شریف آگے ہوں گے، رانا ثنااللہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثنائ￿ اللہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے شہباز شریف ہی ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائ￿ اللہ نے کہا کہ

مریم نواز نے بالکل درست کہا ہے کیونکہ ایک باضابطہ پارٹی کا فیصلہ اْس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہی ہو گا جو اکثریت لے کر سامنے آئے گی۔ پارلیمانی پارٹی کے کسی ممبر کو وزیراعظم بننے سے نہیں روکا جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر متوقع فیصلہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز جب بھی نعرہ لگاتے ہیں وہ نواز شریف کے نام کا ہی نعرہ لگاتے ہیں لیکن اگر ایسا ہو کہ نواز شریف اْس وقت موجود نہیں ہیں یا وہ خود وزیراعظم نہیں بننا چاہتے تو پھر اس کے بعد سینئیر ترین شخص میاں شہباز شریف ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کی نا اہلی بھی ختم ہو گئی ، پارٹی کے آٹھ دس سینئیر لوگ موجود ہیں، جو نواز شریف کے بعد ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں لیکن نواز شریف کے بعد فوری جو سینئیر ترین شخصیت ہیں وہ شہباز شریف ہی ہیں۔ رانا ثنائ￿ اللہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے جو ممبرز منتخب ہو کر نواز شریف کے سامنے آئیں گے اْن کے لیے کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں ہو گا۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ پارٹی لیڈر میاں نواز شریف ہیں، کسی کو اس معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے ، باقی تمام لوگ اپنی سینیارٹی کے مطابق کام کر رہے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ورکرز کی پارٹی کو لے کر کوئی کنفیوڑن نہیں ہے۔ ورکرز اس وقت پارٹی کی سینیارٹی شخصیات پر متفق ہیں۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…