ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی میں گیس بحران بے قابو ٗتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی مایوسی کا شکار ہوگئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو انتباہی خط لکھ دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں گیس بحران بے قابو ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی مایوسی کا شکار ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو انتباہی خط لکھ دیا۔خط میں ارکان اسمبلی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں خیبر پختونخوا کی

طرح کراچی میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247سے منتخب رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو لکھے گئے خط میں کہاکہ میرے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔آپ کو بار بار میسیج کیے لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔میرے حلقے این اے 247 میں اکتوبر سے گیس کا ایشو ہے اور پریشر انتہائی کم ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔اگر یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں کے پی کی طرح کراچی میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔آفتاب صدیقی نے لکھے گئے خط میں ایک مرتبہ پھر گزارش کی ہے کہ میرے حلقے میں گیس کی کمی کا نوٹس لیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہرنے بھی وزیراعظم عمران خان اوروفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرکوخط لکھا ہے۔راجہ اظہر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ کراچی بلخصوص میرے پورے حلقہ 97 میں گیس بحران شدید تر ہوگیا ہے، گیس بحران پر شہری سوئی گیس اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، صورتحال پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے، بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچائے گی، وزیراعظم، وزیر توانائی گیس بحران پر نوٹس لیں، کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں مایوس نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…