ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

سونامی منحوس ہوتا ہے اور تھوڑی دیر کے لیے ہوتا ہے ، اب اس کے جانے کا وقت ہو چکا’سعد رفیق کھل کر بول پڑے

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت وطن واپس آئیں گے جب پارٹی ان سے درخواست کرے گی ،ابھی وہ جہاں ہیں انہیں وہیں رہنا چاہیے ،خیبر پختوانخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کی

سیاسی تقسیم شروع ہو چکی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف نے واپس آکر مظالم کا سامنا ضرور کرنا ہے، جب پارٹی ان سے درخواست کرے گی وہ وطن واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سونامی کچھ وقت کے لئے آیا اب اس کے جانے کا وقت ہوچکا ہے ،سونامی منحوس ہوتا ہے اور تھوڑی دیر کے لیے ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں تمام ضمنی انتخابات جیتے ہیں ، پہلے تو یہ کہا جاتا تھاکہ جس کی حکومت ہوتی ہے ضمنی انتخاب وہی جیتتی ہے ، اب حکومت میں کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ،او آئی سی اجلاس کے متعلق ایجنڈے پر سوچنا چاہیے تھا ،او آئی سی اجلاس میں کشمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…