ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے تحریک شروع ہو گئی شہزاد اکبر نے حکومتی کوتاہیوں کو تسلیم کر لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاداکبر نے کہا ہے کہنوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے تحریک شروع ہو گئی اس کے لئے بہت پیسہ خرچ کیاجارہاہے ،ایک بارپھرتکنیکی انصاف کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، مریم نواز نے سفیدجھوٹ بولا ہے ،ہائیکورٹ سے متعلق ان کا بیان توہین عدالت ہے۔،عدالت نے وکیل کو سٹریچر پر لانے کا نہیں کہا تھا ،

مریم نواز کے وکیل کو کورونا نہیں تھا کمرمیں تکلیف تھی وکیل اس وقت عدالت میں موجود تھے ،عدالت نے کہاتھاآپ کھڑے نہیں ہوسکتے توبیٹھ کردلائل دیدیں ،ہائیکورٹ سے استدعاکی مریم نوازکے مقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے۔نجی ٹی و ی سے انٹرویو میں شہزاداکبر نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل کو کورونا بعدمیں ہواتھا اس وقت نہیں ،ہمارے عدالتی نظام کی کچھ مجبوریاں ہیں اورکچھ ہماری کوتاہیاں ہیں ،تحریک انصاف اپنے احتساب کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹی ،پی ٹی آئی دور حکومت میں 30احتساب عدالتوں کااضافہ ہواہے ،حکومت نے احتساب عدالتوں میں ججزبھی تعینات کیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تو احتساب کے گرائونڈ پر کھڑی ہے ،شہبازشریف اورآصف زرداری آپس میں ہی کھیل رہے ہیں، میری پیاری بہن مریم اورنگزیب کی چابی بھری جاتی ہے ،شہبازشریف کیخلاف مقدمات توپاکستان میں ہیں ،جھوٹی خبرپراب تک شہبازشریف نے مجھ پرہتک عزت کاکیس کیوں نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے تحریک شروع ہو گئی ،تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے بہت پیسہ خرچ کیاجارہاہے ،ایک بارپھرتکنیکی انصاف کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک بار پھر اپنی آڈیو ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ،انہوں نے تو اپنی آڈیوکا فرانزک کابھی نہیں کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…