اسلام آباد ( آن لائن)پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب کمیٹی رکن راجہ ریاض کے موبائل کی گھنٹی بجی جس پر انہوں نے ایک پنجابی گانے کی رنگ ٹون لگا رکھی تھی ،یہ رنگ ٹون سنتے ہی کمیٹی میں موجود اراکین اور سرکاری افسران قہقے لگاتے رہے اور اجلاس کشت زعفران بن گیا ،اس صورت حال پر رکن کمیٹی خواجہ آصف نے
کہا کہ راجہ صاحب ’’چک کے رکھو ہتھے ہن ای ہنڑا‘‘۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ راجہ صاحب کی رنگ ٹون نے بتا دیا ہے کہ وہ واقعی فیصل آباد کے ہیں لیکن یہاں سنجیدہ کام ہورہا ہے موبائل سائلنٹ موڈ پر کردیں۔راجہ رایاض اس موقع پر کال بند کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے اور بعد میں انہوں نے فون کو ڈیسک کے نیچے کر کے سائلنٹ کیا ۔