ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

گیس بحران:وفاقی وزراء حماد اظہر پر برس پڑے، وزیر اعظم عمران خان کو بھی شکایت کر دی

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)حکمران جماعت تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ بھی گیس کی شدید قلت پر اپنے وزراء پر برس پڑے اور وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے فون نہ اٹھانے اور مسئلہ حل نہ کرنے پر وزیر اعظم سے شکایت بھی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی سے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے ایک خط وفاقی وزیر حماد اظہر کو لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ

ان کا حلقہ ڈیفنس کراچی میں آتا ہے مگر وہاں پر بھی اکتوبر سے گیس کا شدید بحران ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا ہے اور وہ ہماری حکومت کو برا بھلا کہہ رہے ہیں ،رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے حماد اظہر کو کئی بار ٹیلی فون کیا ،مسیجز کئے مگر انہوں نے فون سننا بھی گوارا نہیں کیا، مسیجز کا بھی جواب نہیں دیا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے اور وفاقی وزیر کا یہ رویہ انتہائی شرمناک اور بے حسی پر مبنی ہے ،رکن قومی اسمبلی نے مزید لکھا کہ وفاقی وزیر اگر منتخب نمائندوں کے فون نہیں اٹھائیں گے ،مسائل حل نہیں کریں گے تو پھر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمارا وہی حشرہ ہوگا جو خیبر پختونخواہ کے انتخابات میں ہوا ۔کیونکہ گیس بحران کی وجہ سے عوام کا غصہ بڑھ رہا ہے ،آفتاب صدیقی نے اپنے خط کی ایک کاپی وزیرا عظم عمران خان کو بھی بھجوائی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…