ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

رواں ماہ تجارتی خسارہ ریکارڈ5 ارب ڈالرسے بڑھنا معاشی تباہی کی علامت ،شہباز شریف کا انتباہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ اس ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ5 ارب ڈالرسے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ ملکی

درآمدات اوربرآمدات میں عدم توازن کا واضح ثبوت ہے، تازہ اعدادوشمار بتارہے ہیں کہ ملک میں ڈالر کی آمد میں کمی ہوگئی ہے، روپے کی قدر پر دباو بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے، ڈالر 180 کو عبور کرچکا ہے، مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے، یہ ملک کے لئے اچھی خبریں نہیں، معیشت ’رویورس گئیر‘ میں ہے، معیشت، صنعت، کاروبار، تجارت اور روزگار سب کا حال خراب ہے، 100 سے زائد اشیائ� پر 17 فیصد جی ایس ٹی کا یکساں اطلاق مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ انکا کہنا ہے کہ فراط زر یا مہنگائی زیادہ ہو تو دنیا میں جی ایس ٹی کم کیاجاتا ہے، پاکستان میں اْلٹی گنگا بہہ رہی ہے، اس حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے، اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ حکومت ٹیکس کے دائرے میں اضافہ نہیں کرسکی، یہ قدم عمران نیازی کے اس دعوے پر ایک اور یوٹرن ہے کہ میں ٹیکس ریونیو دوگنا کردوں گا لیکن وہ ناکام ہوئے، اس ملک میں جی ایس ٹی پہلے ہی زیادہ ہے، وہاں 17 فیصد کاْ اشیا ئے ضروریہ پے اطلاق سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی، اشیائے ضروریہ یا ایس پی آء کی قیمتوں میں پہلے ہی 19.5 فیصد مہنگائی کا خود حکومت اعتراف کررہی ہے، مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں، کبھی کہاجاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے منی بجٹ مسلط کرنے ، قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفی دے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…