لندن (آن لائن) افریقی ملک مڈغاسکرمیں ہیلی کاپٹرسمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سواروزیر12 گھنٹے تیرکرساحل پرپہنچے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکرمیں ریسکیومشن کے دوران ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں سواروزیر12 پولیس سرگے گیل گھنٹے تیرنے کے بعد ساحل پرپہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
وزیرحادثے کا شکار کشتی کا جائزہ لینے گئے تھے۔سرگے گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے حادثے کی شام ساڑھے 7 بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے 7 بجے تک سمندر میں تیراکی کی۔وزیرکے ساتھ موجود 2 سیکورٹی حکام بھی حادثے میں بچ گئے۔پولیس سربراہ کے مطابق سرگے گیل نے ہیلی کاپٹر کی ایک نشت کو تیراکی کے لئے استعمال کیا۔