اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگنے کا معاملہ پر اسلام آباد انتظامیہ نے ہائکنگ ٹریلز بند کر د ئیے ۔ تمام ہائیکنگ ٹریلز کو دو ہفتوں کے لئے بند کیا گیا ہے ۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگنے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 22 دسمبر سے 29 دسمبر تک تمام ٹریلز بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔