ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بھیک نہ مانگنے پر سات سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو 25سال قید ،42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مقامی عدالت نے بھیک نہ مانگنے پر سات سالہ بیٹی کو قتل کر نے والے باپ کو 25سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز نے بھیک نہ مانگنے پر سگے والد کی جانب سے7سالہ بچی کو قتل کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے سے

متعلق کیس کا27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ملزم کے خلاف 20 گواہان نے بیان قلمبند کروائے ۔تحریری فیصلے کے مطابق محمد سعید کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے، اپنی 7سالہ بچی کو بھیک مانگنے پر مجبور کرتا تھا، بچی کے بھیک نہ مانگنے پر والد سا کو تشدد نشانہ بناتا تھا۔تحریری فیصلے کے مطابق ملزم نے بھیک نہ مانگنے پر طیش میں آکر تشدد کر کے سات سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا، ملزم نے بچی کو ہلاک کرنے کے بعد پلاسٹک بیگ میں ڈال کر لاش خالی پلاٹ میں کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔عدالت نے گواہان کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے کی بنیاد پر ملزم کو 25 سال قید اور42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…