ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے، بل گیٹس نے خبر دار کر دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربل گیٹس نے صارفین کو خبردار کیا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں اور کورونا کا

نیا وائرس اومیکرون ویریئنٹ سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا زندگی معمول پر آ جائے گی لیکن اب ہم وبائی مرض کے بدترین دور سے داخل ہو رہے ہیں۔بل گیٹس نے مزید کہا کہ میں نے چھٹیوں کے اپنے بیشتر منصوبے منسوخ کر دیے ہیں کیونکہ میرے قریبی دوست اومیکرون کی وجہ سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ پہلے کے کورونا وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ جلد ہی دنیا کے ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا کہ اومیکرون آپ کو کس حد تک بیمار کر سکتا ہے تاہم ہمیں اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ جب تک اس نئے ویریئنٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ جاتیں ہمیں اسے کم خطرناک نہیں سمجھنا چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈی جی ٹیڈروس ایڈہانم گبریس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے کہ چھٹیاں ختم کر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…